حاملہ عورت کو طلاق دینا

عورت کو شک ہو کہ وہ pregnant ہے اور وہ شوہر کو طلاق دیتے وقت روکے کہ اس حالت میں طلاق نہ دو انتظار کرو لیکن شوہر پھر بھی تین طلاقیں دے، تو اس طلاق کی شرعی حیثیت کیا ہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوی کو حمل  (pregnancy)کی حالت میں طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں تین طلاق دینے کی وجہ سے  بیوی شوہر  پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو گئی ہے ، اب میاں ، بیوی کا اکھٹے  رہنا جائز نہیں  ۔  مطلقہ عورت   اگر  حاملہ ہو تو  اس کی عدت وضع حمل ہے ، لہذا بچہ پیدا ہوتے ہی اس کی عدت ختم ہو جائے گی ،  اور اگر حاملہ نہیں تو تین ماہواریاں  عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح  کر سکتی  ہے ۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار – ط الحلبي (3/ 232):

وحل طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل…

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 382):

(‌وجاز ‌طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل (عقيب الجماع).

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 187):

‌وأما ‌الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة…

عادل ارشاد علی

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

2 /ذی قعدہ1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

Similar Posts

  • کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرے دو بھائی ہیں اور دونوں کا واہ کینٹ میں مشترکہ گھر ہے،جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ پلاٹ کی زمین کی قیمت آدھی بڑے بھائی نے ادا کی جبکہ آدھی قیمت چھوٹے بھائی نے ادا کی۔ عمارت کی تعمیر میں تمام خرچہ…

  • میں اپنی بیوی پر شک میں مبتلا تھا کہ اس کے مردوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ شک کی وجوہات اگر بیان کرنے لگوں تو بات بہت لمبی ہو جائے گی، اس لیے تفصیلات کو یہیں چھوڑ رہا ہوں۔ پھر ایک دن میں نے اپنی بیوی سے کہا: “تم میرے پیٹھ پیچھے زنا کرتی ہو۔”…

  • بسم اللہ الرحمن الرحیم استفتاء برائے مسئلہ قربانیِ حج (دمِ تمتع/قران) اور ترتیب محترم مفتی صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ عرض یہ ہے کہ حج میں قربانی (دمِ تمتع یا قران) کے متعلق چند اشکالات درپیش ہیں، جن کی وضاحت مطلوب ہے: فقہ حنفی کے…

  • ماہ محرم الحرام میں دوسرا حکم

    ماہِ محرم الحرام میں دوسراحکم   عاشورا کے دن اپنے اہل وعیال پر کھانے پینے یا کسی بھی اعتبار سے وسعت کرنا،اس کی خاص فضیلت واردہے ؛ چنانچہ حضرت ابن مسعود،حضرت ابوسعید خدری،حضرت ابوہریرہ اورحضرت جابر رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:…

  • رات میں قربانی کرنا: دسویں اور تیرہویں رات کو قربانی کرنا جائز نہیں۔ گیارہویں اور بارہویں رات کو جائز ہے، مگر رات میں رگیں نہ کٹنے، یا ہاتھ کٹنے، یا اضحیہ کے آرام میں خلل کے اندیشہ سے ذبح کرنا مکروہ تنزیہی ہے ۔(حاشية ابن عابدين، 6/32

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *