شرکاء میں سے ہر ایک کا صحیح العقیدہ مسلمان ہونا ضروری ہے:

شرکاء میں سے ہر شریک کا صحیح العقیدہ مسلمان ہونا قربانی کی صحت کے لیے شرط ہے۔ اگر کوئی ایک شریک بھی ایسا ہو جس کا عقیدہ صحیح نہ ہو بلکہ کفریہ یا شرکیہ ہو تو کسی شریک کی بھی قربانی صحیح نہ ہوگی۔  اس لیے اچھی طرح اطمینان کرلینا چاہیے کہ ہر شریک صحیح العقیدہ مسلمان ہے۔(الفتاوي الهندية، 5/304)۔

صحیح العقیدہ مسلمان وہ ہے جو تمام ضروریات دین پر ایمان و اعتقاد رکھتا ہو ۔(المسامرة، 1/285)۔

ضروریاتِ دین وہ ہیں جن کا ثبوت قطعی و یقینی ہو اور ان کا دین ہونا مشہور و معروف ہو۔ اس لیے دین کے کسی بھی امر قطعی و بدیہی کے منکر کے ساتھ قربانی نہ کی جائے مثلاً:

1:۔عقیدہ ختم نبوت کے منکرین          2:۔منکرین حدیث  3:۔وہ شخص جو قرآن مجید میں تحریف کا قائل ہو یا ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا پر تہمت لگاتا ہو یا حضرات شیخین حضرت ابوبکر و عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہما کو نعوذ باﷲ مرتد کہتا ہو۔      4:۔ مشرک یعنی ﷲ تعالیٰ کی ذات یا کسی صفت میں مخلوق کو شریک ٹھہرانے والا مثلاً غیر ﷲ کو مختار کل یا نفع و نقصان کا مالک یا بلاواسطہ بذات خود عالم الغیب یا علم غیب کلی کے ساتھ سمجھنے والا۔

مندرجہ بالا عقائد رکھنے والوں کا ذبیحہ بھی حرام ہے۔ ان سے ذبح نہ کرائے ورنہ قربانی نہیں ہوگی۔

Similar Posts

  • اتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے ایک چلتی ہوئی دکان کرایہ پر لی۔ دکان کا مالک شہزاد تھا۔ اس نے 5 لاکھ روپے ایڈوانس لیے اور ماہانہ 60 ہزار روپے کرایہ طے ہوا۔ حالانکہ اس لائن میں اسی نوعیت کی دکانوں کا کرایہ 80 ہزار روپے سے کم…

  • موجودہ دور میں زکات کا نصاب کیا ہے؟

    سوال موجودہ دور میں زکات کا نصاب کیا ہے؟ سونے کی مقدار کیا ہےاور چاندی کی مقدار کیا ہو گی؟ جواب زکات کے نصاب کی تفصیل یہ ہے: اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور صرف چاندی ہو تو  ساڑھے باون تولہ چاندی،  یا دونوں میں سے کسی ایک کی مالیت…

  • عاشوراء کے دن اہل وعیال پر وسعت کرنا

    عاشوراء کے دن اہل وعیال پر وسعترسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر رزق میں وسعت کرے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ پورے سال اس کے رزق میں برکت ووسعت فرمائیں گے۔ (الترغیب والترہیب)مطلب یہ ہے کہ اس دن میں جس کا نفقہ اپنے ذمّے ہے، ذرا…

  • سوال     تین بھائی (زید، عمر، بکر) باپ کی زندگی میں  مشترکہ کاروبار میں نفع و نقصان کے شریک رہے۔ زید کو خرید و فروخت کا اختیار حاصل تھا۔ سنہ 1999 تک شرکت ثابت ہے۔ زید نے 1999 سے پہلے جو جنگلات خریدے وہ سب مشترکہ ملکیت میں تھے۔ زید کے انتقال (2012) کے بعد…

  • عاشوراء کے دن سرمہ لگانا

    ال    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانا جائز ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، بلکہ جو عاشوراء کے دن اثمد سرمہ لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں دُکھیں گی۔    امام جلال الدین سیوطی شافعی  علیہ الرّحمہ  اپنی کتاب الجامع الصغیر میں حدیث پاک نقل…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *