دو طلاق کے بعد عدت کے اندر رجوع نہیں کیا

سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر نے مجھے دو طلاقیں دیں اور عدت کے اندر رجوع بھی نہیں کیا ۔کیا اب نکاح باقی ہے یا ختم ہو گیا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب حامدا ومصلیا ومسلما

صورت مسولہ میں سائلہ کا بیان اگر واقعی درست اور صحیح ہے تو سائلہ کو طلاق بائن واقع ہو چکی ہے۔

اگر دوبارہ میاں بیوی اکٹھا رہنا چاہتے ہیں تو دونوں کو دوبارہ نئے مہر اور نئے ایجاب وقبول کے ساتھ تجدید نکاح کرنا ہوگا ۔تجدید کے بعد شوہر کو صرف ایک طلاق کا حق حاصل ہو گا۔

۱۔وینکح مبانتہ بما دون الثلاث فی العدۃ وبعدھا بالاجماع

(فتاوی شامی ج۳ ص ۴۰۹)

2.فان طلقھا ولم یراجعھا بل ترکھا حتی انقضت عدتھا بانت ۔۔۔

(بدائع الصنائع ج۳ ص ۱۸۰)

Similar Posts

  • ذی الحجہ میں رخصتی کاحکم

    سوال کیا رخصتی(شادی) کے لیے دس ایام ذی الحجہ میں کوئی ممانعت ہے؟ جواب صورتِ مسئولہ میں رخصتی(شادی) کے لیے دس ایام ذی الحجہ میں کوئی ممانعت نہیں آئی ہے،پورے سال کے ہر روز رخصتی کرنا جائز ہے،قرآن کریم میں اللہ تعالی نے چار مہینوں کو اشہر حرم قراردیا ہے اوربعض  حدیث میں   آیا ہےکہ…

  • محرم الحرام کا پہلا حکم

    ماہِ محرم الحرام میں پہلا حکم اس ماہِ مبارک میں مطلقاً کسی بھی دن روزہ رکھنا رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ شمار ہوتا ہے، نیز!نو اور دس محرم یا دس اور گیارہ محرم کا روزہ رکھنا اور بھی زیادہ فضیلت کی چیز ہے، چنانچہ صحیح مسلم کی حدیث میں واردہے : ’’ أفضل…

  • اتے ہیں مفتیانِ کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلاۃ التسبیح  نماز کا باقاعدہ اہتمام کرنا کیسا ہے؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ صلاۃ التسبیح کا باقاعدہ اہتمام کرنا جائز ہے، بلکہ فضیلت اور باعثِ ثواب  ہے، بشرطیکہ اسے لازمی اور فرض کی طرح نہ سمجھا جائے۔جیسا کہ حدیث  مبارک میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی…

  • اتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے ایک چلتی ہوئی دکان کرایہ پر لی۔ دکان کا مالک شہزاد تھا۔ اس نے 5 لاکھ روپے ایڈوانس لیے اور ماہانہ 60 ہزار روپے کرایہ طے ہوا۔ حالانکہ اس لائن میں اسی نوعیت کی دکانوں کا کرایہ 80 ہزار روپے سے کم…

  • سوال میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جاب کرتا ہوں اور فری لانسر ہوں۔ میں ہر وقت رزق میں برکت  کے لیے اور کوئی پریشانی کی حالت ہو یا نہ ہواستغفار پڑھتا رہتا ہوں۔ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ یہ آپ صحیح نہیں کر رہے، اس سے نقصان ہوگا۔ اس نے شاذلیہ سلسلے کے بارے میں…

  • جائز و ناجائزامور کا بیان 90189 جائز و ناجائزامور کا بیان جائز و ناجائز کے متفرق مسائل سوال ایک شخص کو اس کے والدین نے موبائل استعمال کرنے سے منع کیا تھا، حالانکہ موبائل اسی کی ملکیت ہے۔ اس نے والدین کے سامنے بھی موبائل استعمال کیا، لیکن بعد میں انہوں نے اس پر کوئی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *