قصائی سے ذبح شدہ بکرا خریدنا

مسئلہ: کھلے عام قربانی کی اجازت نہ ہو تو قربانی کے لیے قصائی سے ذبح شدہ بکرا خریدنا

بعض ممالک جیسے فرانس وغیرہ میں قربانی پر پابندی ہے، البتہ قصائی کی دکان سے ذبح شدہ بکرے مل جاتے ہیں، ایسی صورت میں قصائی کی دکان پر ذبح کیے گئے جانور کو خریدنے سے قربانی کا وجوب ادا نہیں ہوگا، البتہ اگر قصائی سے زندہ بکرا خرید کر مسلمان قصائی کی دکان پر قربانی کے دنوں میں ذبح کرالیں تو قربانی دا ہوجائے گی۔
اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو پاکستان میں اپنی طرف سے قربانی کرائی جاسکتی ہے، اس کی شرط یہ ہے کہ اس کی طرف سے قربانی اس دن کی جائے جس دن دونوں جگہ عید کے ایام ہوں۔ اور اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ایک جگہ میں عید کی پہلی اور دوسری جگہ میں عید کی دوسری تاریخ ہو، صرف دونوں جگہوں میں عید کے ایام کا ہونا ضروری ہے۔   (فتویٰ نمبر: 890

Similar Posts

  • وراثت

    ہم 5 بہنیں اور 7 بھائی ہیں،  ہماری شادیاں بالترتیب: پہلی بہن 1985ء، دوسری بہن 1998ء، تیسری بہن کی شادی 2003ء اور چوتھی بہن کی شادی 2006ء میں ایک ساتھ انجام پائیں۔ ہمارے والد کا انتقال 7 سال اور امی کا انتقال 5 سال پہلے ہوا۔ NIC کے مطابق انتقال کے وقت میرے والد کی عمر…

  • سوال     تین بھائی (زید، عمر، بکر) باپ کی زندگی میں  مشترکہ کاروبار میں نفع و نقصان کے شریک رہے۔ زید کو خرید و فروخت کا اختیار حاصل تھا۔ سنہ 1999 تک شرکت ثابت ہے۔ زید نے 1999 سے پہلے جو جنگلات خریدے وہ سب مشترکہ ملکیت میں تھے۔ زید کے انتقال (2012) کے بعد…

  • (میں تمھارا میاں نہیں رہا )

    اگر بیوی کال پر میاں سے طلاق مانگ رہی ہو اور میاں کہے: “میں تمہارا میاں نہیں رہا تم آزاد ہو “، پھر بیوی رونے لگے اور میاں کہے: “تم یہی چاہتی تھی نا؟ میں تمہاری منتیں کر رہا تھا کہ مت مانگو، تم نے کیوں مانگی؟ اب دے دی ہے” یا “اب میں نے آپ…

  • سوال کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے متعلق آج کل یہ عموماً دیکھا جا رہا ہے کہ میت کے انتقال پر اس کا دو دو مرتبہ جنازہ پڑھا جا رہا ہوتا ہے ۔اس کا کیا حکم ہے ؟مثلاً ایک شخص کا انتقال ہوا ہے اسلام آباد میں اور اس کا تعلق تھا کشمیر…

  • عاشوراء کے دن سرمہ لگانا

    ال    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانا جائز ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، بلکہ جو عاشوراء کے دن اثمد سرمہ لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں دُکھیں گی۔    امام جلال الدین سیوطی شافعی  علیہ الرّحمہ  اپنی کتاب الجامع الصغیر میں حدیث پاک نقل…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *