امام کا جنازہ پڑھانے سے پہلے یہ صدا لگانا کہ وہابی دیوبندی اور شیعہ اس جنازے سے نکل جائیں۔یہ کہنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جنازے میں ہر قسم کے صحیح العقیدہ یا گمراہ ، نیک وبد مسلمان شریک ہو سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی مسلمان نہ ہو تواسے روکا جاسکتاہے ۔ اس طرح کے اعلانات فرقہ واریت بڑھانے کا باعث ہیں۔ لہٰذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔

حوالہ جات

المعجم الكبير للطبراني (12/ 447):

1362 –  عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ” صلوا على من قال: لا إله إلا الله وصلوا وراء من قال: لا إله إلا الله. “

تفسير الطبري  (2/ 523):

(ومن أظلم ممن منع مساجد الله أن يذكر فيها اسمه) …… وإن كان قد دل بعموم قوله (ومن أظلم ممن منع مساجد الله أن يذكر فيها اسمه)  أن كل مانع مصليا في مسجد لله فرضا كانت صلاته فيه أو تطوعا وكل ساع في إخرابه فهو من المعتدين الظالمين.

تفسير ابن كثير  (3/ 56):

وقوله تعالى: ولا يجرمنكم شنآن قوم على ألا تعدلوا أي لا يحملنكم بغض قوم على ترك العدل فيهم  بل استعملوا العدل في كل أحد صديقا كان أو عدوا، ولهذا قال اعدلوا هو أقرب للتقوى أي عدلكم أقرب إلى التقوى من تركه.

الفتاوى الهندية (2/ 286):

الرافضي إذا كان يسب الشيخين ويلعنهما والعياذ بالله فهو كافر وإن كان يفضل علياً كرم الله تعالى وجهه على أبي بكر رضي الله تعالى عنه لا يكون كافراً إلا أنه مبتدع .

كفايۃ  المفتى (۱/  ۲۸۸) میں ہے:

جو لوگ کہ اعتقاد ا ً  حد کفر تک نہ پہنچیں مثلاً شیعہ تفضیلیہ وہ مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اہل سنت و الجماعت کی مسجد میں اگر پہلے سے یہ لوگ نماز پڑھتے چلے آئے ہیں تو اب بھی آسکتے ہیں ۔

محمد ابرار الحق

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

17/رجب/1447ھ

واللہ سبحانہ وت

Similar Posts

  • رات میں قربانی کرنا: دسویں اور تیرہویں رات کو قربانی کرنا جائز نہیں۔ گیارہویں اور بارہویں رات کو جائز ہے، مگر رات میں رگیں نہ کٹنے، یا ہاتھ کٹنے، یا اضحیہ کے آرام میں خلل کے اندیشہ سے ذبح کرنا مکروہ تنزیہی ہے ۔(حاشية ابن عابدين، 6/32

  • سوال میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی جاب کرتا ہوں اور فری لانسر ہوں۔ میں ہر وقت رزق میں برکت  کے لیے اور کوئی پریشانی کی حالت ہو یا نہ ہواستغفار پڑھتا رہتا ہوں۔ مجھے ایک دوست نے بتایا کہ یہ آپ صحیح نہیں کر رہے، اس سے نقصان ہوگا۔ اس نے شاذلیہ سلسلے کے بارے میں…

  • تراویح میں قعدہ کیے بغیر تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے کا حکم

    سوال تراویح میں امام دوسری رکعت کے سجدے کے فورًا بعد تیسری رکعت کے لیے اٹھ گیا اور چار رکعتیں مکمل کرکے آخری قعدہ میں سجدہ سہو کرلیا، کیا اس صورت میں چاروں رکعتیں تراویح شمار ہوں گی یا نہیں؟ جواب صورتِ مسئولہ میں تراویح میں امام غلطی سے تیسری رکعت کے لئے کھڑاہو گیا،…

  • اتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے ایک چلتی ہوئی دکان کرایہ پر لی۔ دکان کا مالک شہزاد تھا۔ اس نے 5 لاکھ روپے ایڈوانس لیے اور ماہانہ 60 ہزار روپے کرایہ طے ہوا۔ حالانکہ اس لائن میں اسی نوعیت کی دکانوں کا کرایہ 80 ہزار روپے سے کم…

  • فوت شدہ والدین کی طرف سے قربانی

    مسئلہ: فوت شدہ والدین کی طرف سے قربانی کا طریقہ اگر اولاد بڑے جانور (اونٹ، گائے وغیرہ) کی قربانی کررہی ہو اور اپنے کسی مرحوم کی طرف سے بھی نفلی قربانی کرنا چاہتی ہو تو اسی جانور میں سے ساتواں حصہ اپنے والد یا والدہ یا کسی بھی مرحوم کے لیے مختص کرسکتے ہیں، الگ…

  • عاشوراء کے دن کیا کیا جائے

    یومِ عاشوراء میں کیاکیا جائے؟عاشوراء کے موقع سے لوگوں نے بہت سی واہی تباہیں باتیں ایجاد کر رکھی ہیں۔ لیکن علامہ ابن تیمیہ ان کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سلسلے میں نہ حضرت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے کوئی صحیح حدیث وارد ہوئی ہے اور نہ کسی صحابی سے(کوئی اثر)۔ اسے ائمہ…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *