ماہ محرم الحرام میں دوسرا حکم

ماہِ محرم الحرام میں دوسراحکم  

عاشورا کے دن اپنے اہل وعیال پر کھانے پینے یا کسی بھی اعتبار سے وسعت کرنا،اس کی خاص فضیلت واردہے ؛ چنانچہ حضرت ابن مسعود،حضرت ابوسعید خدری،حضرت ابوہریرہ اورحضرت جابر رضوان اللہ علیہم اجمعین سے منقول ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:

’’من وسَّع علی عیالہٖ فی یوم عاشورائ، وسع اللّٰہ علیہ السنۃ کلہا‘‘۔

(شعب الإیمان للبیہقی، کتاب الصیام، صوم التاسع والعاشر، ج: ۳،ص:۳۶۵)

ترجمہ:’’جوشخص عاشورا کے دن اپنے گھروالوںپرخرچ کرنے میں وسعت  وفراخی کرے گا، اللہ تعالیٰ ساراسال اس پر(رزق میں) وسعت فرمائے گا۔‘‘

اگرچہ اس حدیث کی اسنادی حیثیت پرکلام ہے، مگرمحدثین کی تصریحات کے مطابق ایسی روایات جو مختلف طرق سے مروی ہوں ، ان کی مختلف اسناد کی وجہ سے ان میں قوت پیداہوجاتی ہے ، اس لیے اس کو فضائل میں بیان کرنے پر کوئی بڑا اشکال باقی نہیں رہتا۔امام بیہقی رحمہ اللہ اس مضمون کی روایات ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں:

’’ھذہ  الأسانید  وإن کانت ضعیفۃ، فہی إذا ضم بعضہا إلی بعض، أخذت  قوۃ، واللّٰہ أعلم‘‘۔

(شعب الإیمان للبیہقی، کتاب الصیام، صوم التاسع والعاشر،ج: ۳،ص:۳۶۵)

ترجمہ:’’اگرچہ ان روایات کی سندوں میں ضعف ہے، لیکن ان میں مجموعی طورپراتنی بات ضرور پائی جاتی ہے کہ ان اسانید کو ملا لیا جائے تو قوّت کی شکل بن جاتی ہے۔‘‘

Similar Posts

  • امام کا جنازہ پڑھانے سے پہلے یہ صدا لگانا کہ وہابی دیوبندی اور شیعہ اس جنازے سے نکل جائیں۔یہ کہنا کیسا ہے؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ جنازے میں ہر قسم کے صحیح العقیدہ یا گمراہ ، نیک وبد مسلمان شریک ہو سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی مسلمان نہ ہو تواسے روکا جاسکتاہے ۔ اس طرح کے…

  • طلاق،طلاق،طلاق کہنے کا حکم

    کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا میں تجھے ایک مرتبہ طلاق ،طلاق،طلاق دیتا ہوں ،اب اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب حامدا ومصلیا ومسلما صورتِ مسئولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، نکاح ختم ہو گیا، بیوی…

  • دو طلاق کے بعد عدت کے اندر رجوع نہیں کیا

    سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر نے مجھے دو طلاقیں دیں اور عدت کے اندر رجوع بھی نہیں کیا ۔کیا اب نکاح باقی ہے یا ختم ہو گیا؟ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب حامدا ومصلیا ومسلما صورت مسولہ میں سائلہ کا بیان اگر واقعی درست اور صحیح ہے…

  • کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ میرے دو بھائی ہیں اور دونوں کا واہ کینٹ میں مشترکہ گھر ہے،جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ پلاٹ کی زمین کی قیمت آدھی بڑے بھائی نے ادا کی جبکہ آدھی قیمت چھوٹے بھائی نے ادا کی۔ عمارت کی تعمیر میں تمام خرچہ…

  • محرم الحرام میں شادی کا ھکم

    محرم الحرام میں شادی کرنے کا حکم اوپر ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق اس ماہِ مبارک میں سوگ کرنا بالکلیہ بے اصل اور دین کے نام پر دین میں زیادتی ہے، جس کا ترک لازم ہے، لہٰذا جب سوگ جائز نہیں ہے تو پھر شرعاً اس مہینے میں شادی کرنے کی کوئی ممانعت نہیں…

  • اتے ہیں مفتیانِ کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلاۃ التسبیح  نماز کا باقاعدہ اہتمام کرنا کیسا ہے؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ صلاۃ التسبیح کا باقاعدہ اہتمام کرنا جائز ہے، بلکہ فضیلت اور باعثِ ثواب  ہے، بشرطیکہ اسے لازمی اور فرض کی طرح نہ سمجھا جائے۔جیسا کہ حدیث  مبارک میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *