جائز و ناجائزامور کا بیان

90189جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک شخص کو اس کے والدین نے موبائل استعمال کرنے سے منع کیا تھا، حالانکہ موبائل اسی کی ملکیت ہے۔ اس نے والدین کے سامنے بھی موبائل استعمال کیا، لیکن بعد میں انہوں نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر وہ شخص موبائل استعمال کرے تو کیا یہ والدین کی نافرمانی شمار ہوگی اور کیا اس پر گناہ ہوگا؟ جبکہ اس نے اپنی والدہ سے اس کی اجازت بھی لے لی ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

والدین نے بظاہر غیر ضروری استعمال سے ہی روکا ہوگا، لہذا مناسب  استعمال کی گنجائش ہوگی اور یہ استعمال  نافرمانی میں شمار نہیں ہوگا۔ تاہم جائزامور میں  بھی حتیٰ الامکان والدین کی اطاعت سعادت کی بات ہے ۔

حوالہ جات

{وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ } [المؤمنون: 3]

{وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا } [الإسراء: 24]

امداداللہ الفینوی

Similar Posts

  • فوت شدہ والدین کی طرف سے قربانی

    مسئلہ: فوت شدہ والدین کی طرف سے قربانی کا طریقہ اگر اولاد بڑے جانور (اونٹ، گائے وغیرہ) کی قربانی کررہی ہو اور اپنے کسی مرحوم کی طرف سے بھی نفلی قربانی کرنا چاہتی ہو تو اسی جانور میں سے ساتواں حصہ اپنے والد یا والدہ یا کسی بھی مرحوم کے لیے مختص کرسکتے ہیں، الگ…

  • طلاق،طلاق،طلاق کہنے کا حکم

    کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا میں تجھے ایک مرتبہ طلاق ،طلاق،طلاق دیتا ہوں ،اب اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب حامدا ومصلیا ومسلما صورتِ مسئولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، نکاح ختم ہو گیا، بیوی…

  • زکوةکا حساب کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ مکمل طور پر اس کا طریقہ بتلائیں۔

    جواب بسم الله الرحمن الرحيم زکوة کا نصاب 7.5 تولہ یعنی 87.5 گرام سونا اور 52.5 تولہ یعنی 612 گرام چاندی ہے اگر ایک یا دونوں چیزیں مذکورہ مقدار میں آپ کے پاس ہوں یا دونوں چیزیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں ہوں جن کی قیمت ۶۱۲/ گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہو جائے۔ یا…

  • رات میں قربانی کرنا: دسویں اور تیرہویں رات کو قربانی کرنا جائز نہیں۔ گیارہویں اور بارہویں رات کو جائز ہے، مگر رات میں رگیں نہ کٹنے، یا ہاتھ کٹنے، یا اضحیہ کے آرام میں خلل کے اندیشہ سے ذبح کرنا مکروہ تنزیہی ہے ۔(حاشية ابن عابدين، 6/32

  • اتے ہیں مفتیانِ کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلاۃ التسبیح  نماز کا باقاعدہ اہتمام کرنا کیسا ہے؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ صلاۃ التسبیح کا باقاعدہ اہتمام کرنا جائز ہے، بلکہ فضیلت اور باعثِ ثواب  ہے، بشرطیکہ اسے لازمی اور فرض کی طرح نہ سمجھا جائے۔جیسا کہ حدیث  مبارک میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی…

  • امام کا جنازہ پڑھانے سے پہلے یہ صدا لگانا کہ وہابی دیوبندی اور شیعہ اس جنازے سے نکل جائیں۔یہ کہنا کیسا ہے؟ اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ جنازے میں ہر قسم کے صحیح العقیدہ یا گمراہ ، نیک وبد مسلمان شریک ہو سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی مسلمان نہ ہو تواسے روکا جاسکتاہے ۔ اس طرح کے…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *