اتے ہیں مفتیانِ کرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ صلاۃ التسبیح  نماز کا باقاعدہ اہتمام کرنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صلاۃ التسبیح کا باقاعدہ اہتمام کرنا جائز ہے، بلکہ فضیلت اور باعثِ ثواب  ہے، بشرطیکہ اسے لازمی اور فرض کی طرح نہ سمجھا جائے۔جیسا کہ حدیث  مبارک میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے انہیں صلاۃ التسبیح کا طریقہ سکھایا اور فرمایا:”اگر تم سے ہو سکےتو ہر روز ایک مرتبہ اسے پڑھیں، اور اگر روزانہ نہ پڑھ سکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لیں، ایسا بھی نہ کر سکیں تو ہر مہینے میں ایک بار، یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک بار اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو پھر عمر بھر میں ایک بار پڑھ لیں۔ لہٰذا اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اس کو لازم سمجھے بغیر، بطورِ نفل و فضیلت اہتمام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

حوالہ جات

وفی السنن الكبرى – البيهقي: عن ابن عباس رضی اللہ عنہ ،أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال للعباس بن عبد المطلب: ” يا عباس، يا عماه، ‌ألا ‌أعطيك، ‌ألا ‌أحبوك، ألا أجزيك، ألا أفعل لك عشر خصال، إذا أنت فعلت ذلك غفر الله لك ذنبك أوله وآخره، قديمه وحديثه، عمده وخطأه، سره وعلانيته، عشر خصال، أن تصلي أربع ركعات، تبدأ فتكبر، ثم تقرأ بفاتحة الكتاب وسورة، ثم تقول عند فراغك من السورة وأنت قائم: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر خمس عشرة مرة، ثم تركع فتقول وأنت راكع   عشرا، ثم ترفع فتقول وأنت قائم عشرا، ثم تسجد فتقول عشرا، ثم ترفع فتقول عشرا، ثم تسجد فتقول عشرا، ثم ترفع فتقول عشرا، فذلك خمس وسبعون مرة في كل ركعة، إن استطعت أن تصلي كل يوم مرة فافعل، وإن لم تستطع ففي كل جمعة مرة، وإن لم تستطع ففي كل شهر مرة، فإن لم تستطع ففي كل سنة مرة، فإن لم تستطع ففي عمرك مرة “.(السنن الكبرى للبيهقي :3/ 73، رقم الحديث: 4916

Similar Posts

  • عدت کے اندر رجوع

     میری بیوی (……..) گزشتہ تقریباً 14 سال سے میرے نکاح میں ہے اور ہمارے چار بچے ہیں (دو بیٹے اور دو بیٹیاں)۔ کچھ عرصہ قبل میں نے دوسری شادی کی، جس کی وجہ سے میری پہلی بیوی ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلی گئی، جبکہ ایک چھوٹی بیٹی کو میں نے اس کے پاس…

  • وراثت

    ہم 5 بہنیں اور 7 بھائی ہیں،  ہماری شادیاں بالترتیب: پہلی بہن 1985ء، دوسری بہن 1998ء، تیسری بہن کی شادی 2003ء اور چوتھی بہن کی شادی 2006ء میں ایک ساتھ انجام پائیں۔ ہمارے والد کا انتقال 7 سال اور امی کا انتقال 5 سال پہلے ہوا۔ NIC کے مطابق انتقال کے وقت میرے والد کی عمر…

  • عاشوراء کے دن کیا کیا جائے

    یومِ عاشوراء میں کیاکیا جائے؟عاشوراء کے موقع سے لوگوں نے بہت سی واہی تباہیں باتیں ایجاد کر رکھی ہیں۔ لیکن علامہ ابن تیمیہ ان کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سلسلے میں نہ حضرت نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے کوئی صحیح حدیث وارد ہوئی ہے اور نہ کسی صحابی سے(کوئی اثر)۔ اسے ائمہ…

  • (الفتاوى الهندية، 5/295)۔ کسی ایک جگہ نماز عید کا ہوجانا اضحیہ کے لیے کافی ہے: اگر شہر میں متعدد جگہ نماز عید ہوتی ہے تو قربانی کی صحت کے لیے ایک جگہ نماز ہوجانا کافی ہے۔ ہر قربانی کرنے والے کا نماز عید پڑھ کر قربانی کرنا ضروری نہیں۔ شہر میں سب سے پہلی نماز…

  • قربانی کا گوشت بیچنا

    مسئلہ: قربانی کا گوشت بیچناجائز نہیں قربانی کرنے والے کا اپنی قربانی کا گوشت فروخت کرنا جائز نہیں، اگر فروخت کردے تو اس کی قیمت صدقہ کرنا لازم ہے۔ ریسٹورنٹ والے کا اپنی قربانی کا گوشت پکاکر فروخت کرنا جائز نہیں، اسی طرح پارٹی میں اپنی قربانی کا گوشت پکاکر اس کا خرچہ لینا جائز…

  • عاشوراء کے دن سرمہ لگانا

    ال    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے؟ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ    عاشوراء یعنی دس محرم کے دن سرمہ لگانا جائز ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں ، بلکہ جو عاشوراء کے دن اثمد سرمہ لگائے تو اس کی آنکھیں کبھی نہیں دُکھیں گی۔    امام جلال الدین سیوطی شافعی  علیہ الرّحمہ  اپنی کتاب الجامع الصغیر میں حدیث پاک نقل…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *